رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا

04-19-2024

(ویب ڈیسک) ہسپتال میں کام کرنے والی نرس پر نوجوان نے چھریوں سے حملہ کردیا ۔

پولیس کے مطابق رشتے سے انکار پر لڑکے نے منگیتر کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ لڑکی کاہنہ ہسپتال ڈیوٹی سے گھر جا رہی تھی کہ ملزم نے حملہ کیا۔ 22سالہ لڑکی ہما کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم نے منگنی ٹوٹنے کے رنج پر لڑکی کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا۔ پولیس نے ملزم نعیم کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی۔