مختلف سیکٹرز میں ڈیجیٹائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے: شزا فاطمہ
04-19-2024
(لاہور نیوز) وزیرمملکت برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مختلف سیکٹرز میں ڈیجیٹائزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ایکسپو سنٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ طلبہ کو آئی ٹی کے شعبے میں مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہو گا، جدید دور کے مطابق تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہو گا، تربیت کیلئے ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد ضروری ہے۔ وزیر مملکت نے مزید کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کو طلبہ کی تربیت کیلئے ٹاپ آئی ٹی یونیورسٹی تک رسائی دینے کیلئے تیار ہیں۔