اپنے لیے خود کھڑی ہوں، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
04-19-2024
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و میزبان مایا خان نے ناکام اور کمزور رشتوں میں الجھی خواتین کو مشورہ دیا ہے۔اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہے جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا تھا۔
مایا خان کا ویڈیو میں ٹوٹے، کمزور، ناکام اور تکلیف دہ رشتوں میں الجھی ہوئی خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی کچھ بھی نہیں بگڑا ہے، آپ اپنی زندگی میں سب ٹھیک کر سکتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کمزور رشتوں کا ٹوٹ جانا ہی بہتر ہے، رشتوں کے ٹوٹ جانے پر خود کو ٹوٹنے مت دیں، اگر میں ایسے حالات سے گزر سکتی ہوں تو آپ بھی گزر سکتی ہیں۔ مایا خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں اور سے مدد نہیں چاہیے، بس اوپر سے مدد آئے گی اور اللہ ہی کی مدد چاہیے، بس اپنے آپ کو مضبوط رکھیے۔