بلال عباس اور سبینا فاروق ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار
04-19-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس ساتھی اداکارہ سبینا فاروق کے ساتھ سکریں شیئر کریں گے جبکہ گوہر رشید بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
حال ہی میں اداکار گوہر رشید نے اپنی انسٹا سٹوری میں مداحوں کو اپنے نئے پراجیکٹ سے متعلق آگاہ کیا اور نئے پراجیکٹ کے کرداروں کے ناموں سے پردہ بھی اٹھایا۔ گوہر رشید کی انسٹا سٹوری کے مطابق اس نئے میگا سیریل کی ہدایت کاری کاشف نثار کریں گے جبکہ ڈرامہ سیریل ظفر معراج کا تحریر کردہ ہے۔ اس ڈرامے کی کاسٹ میں بلال عباس، سبینا فاروق اور گوہر رشید کے علاوہ اداکارہ مائرہ خان، اسماء عباس، عثمان چودھری، مصطفی آفریدی، عدنان شاہ ٹیپو، شبانہ قریشی، رشید علی، طاہرہ امام اور شہرزاد پیرزادہ بھی شامل ہیں۔ گوہر رشید کی انسٹا سٹوری دیکھنے کے بعد شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ بلال عباس کے مداح ان کے نئے آنے والے اس میگا پراجیکٹ کا بے صبری سے انتظار کرتے نظرآرہے ہیں۔