لاہور میں فروخت ہو نے والی 11 ادویات غیر معیاری اور جعلی نکلیں

04-19-2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں فروخت ہو نے والی 11 ادویات غیر معیاری اور جعلی پائی گئی ہیں۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کے مطابق بانجھ پن کے علاج، زخموں پر لگانے والی ادویات جعلی نکلیں،4انجکشن میں مختلف مواد کے ذرات پائے گئے۔ انجکشن سرجریز، مرگی کے دوروں کیلئے استعمال ہوتے ہیں،4 مختلف برانڈز کے سیرپ بھی غیر معیاری نکلے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب کا کہنا ہے کہ ادویات کے غیر معیاری بیچز کو مارکیٹ سے فوری اٹھانے کا حکم دیا گیا ہے،9مختلف ادویات لاہور میں تیار ہو رہی تھیں۔ 2غیر معیاری ادویات کراچی میں تیار کی جارہی تھیں،ادویات ساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔