پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

04-19-2024

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پرایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کے خلاف نفرت انگیزمواد نشر کرنےکے معاملے پر پولیس کی لیگل ٹیم نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کےخلاف امریکی حکام سے باضابطہ رابطےکا فیصلہ کرلیا۔

اےآئی جی لیگل نے خاتون پولیس آفیسر پرلگائے الزامات سے متعلق سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت شہبازگل کےخلاف کارروائی کے لیے امریکی سفیرسے رابطہ کرے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ امریکا میں مقیم ڈاکٹرشہبازگل مذہب کی آڑ لے کرعوام کے جذبات کو مجروع کر رہےہیں، انہوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کے زیرتفتیش مقدمات کو متاثرکرنےکی کوشش کی ہے۔ مراسلہ کے مطابق خاتون پولیس آفیسر ڈاکٹر انوش مسعود سانحہ 9مئی کے مقدمات کی براہ راست انکوائری کررہی ہیں، پنجاب پولیس کو مطلوب شہبازگل کےخلاف امریکا میں بھی قانونی کارروائی کی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب پولیس کی شکایت سے متعلق مراسلے کو پاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کوبھجوائےگا۔