پٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ

04-19-2024

(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمت میں 11 روپے 70 پیسے تک اضافہ کر دیا گیا۔

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سی این جی پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، ایف بی آر نے سی این جی پر سیلز ٹیکس میں فی کلو 11 روپے 70 پیسے کا اضافہ کیا جس کے بعد سی این جی پر سیلز ٹیکس  24.30 سے بڑھ کر 36 روپے ہو گیا ہے۔ سی این جی پر 200 روپے فی کلو کی ویلیو کی بنیاد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے، فی کلو سی این جی پر 36 روپے کے حساب سے سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا، اس سے قبل فی کلو سی این جی پر کم سے کم 24 روپے 30 پیسے سیلز ٹیکس لاگو تھا۔