چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری
04-19-2024
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دیدی۔
ذرائع کےمطابق صوبہ بھر میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی سکیورٹی کے لیے 37 بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری سی پیک، نان سی پیک سرکاری اور مستقل تنصیبات پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے 18 بلٹ پروف گاڑیاں پہلے سے موجود ہیں۔