ایک برس کے بعد ورلڈ اوپن سکواش کے ڈراز میں پاکستانی کھلاڑی شامل

04-19-2024

(ویب ڈیسک) ایک برس کی غیر حاضری کے بعد آخرکار ورلڈ اوپن سکواش کے ایرینا میں پاکستان کی واپسی ہو رہی ہے، پاکستان کے جونیئر ورلڈ چیمپئن حمزہ خان کو ورلڈ اوپن سکواش کے مین ڈراز میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ورلڈ اوپن سکواش ایونٹ کے مین راؤنڈ کا ڈرا فائنل کرلیا گیا ہے جس میں پاکستان کے حمزہ خان بھی شامل ہیں، ورلڈ اوپن سکواش 9 سے 18 مئی تک مصر کے شہر قاہرہ میں ہوگی۔ حمزہ خان نے گزشتہ برس ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخی کارنامہ انجام دیا تھا اور اس جیت کی بنیاد پر ہی انہیں ورلڈ اوپن میں جگہ ملی۔ حمزہ خان پہلے راؤنڈ میں 10 مئی کو سوئٹزرلینڈ کے نکولز مولر سے مقابلہ کریں گے ۔ خیال رہے کہ 2023 میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ورلڈ اوپن سکواش میں شریک نہیں تھا جبکہ 2022 میں عاصم خان نے چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا تاہم وہ پہلے راؤنڈ میں ہی ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔