مہوش حیات بالی ووڈ کے کونسے خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں؟اداکارہ نے نام بتا دیا

04-18-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے پسندیدہ بالی ووڈ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ اگر انہیں بھارت میں فلم کا موقع ملے تو وہ شاہ رخ، سلمان اور عامر خان میں سے کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی؟مہوش حیات کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے تینوں خان ہی غیر معمولی اداکارانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ اس موقع پر مہوش حیات تھوڑا تذبذب کا شکار ہوئی لیکن پھر انہوں نے بتایا کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔