بابراعظم کاسوشل میڈیا پر شاہین آفریدی سے اختلافات کی گردش خبروں پرپریشانی کا اظہار
04-18-2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان بابراعظم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات کی افواہوں کو سن کرحیران ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور میرے اختلافات کی خبریں سن کر حیران ہوں، ہمارے ایک دوسرے سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہین اور میرا ہدف پاکستان کیلئے کھیلنا اور میچ جیتنا ہے۔ بابراعظم کے بطور کپتان کا باضابطہ اعلان ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہیں تھی کہ شاہین کپتانی سے ہٹائے جانے پر ناراض ہیں جبکہ بابر سے بھی انکے تعلقات خوشگوار نہیں ہیں۔