پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

04-18-2024

(لاہورنیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس، بازید خان اور عروج ممتاز شامل ہیں۔لیزا سٹالیکر،کرس ہیرس اور زینب عباس بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔