مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی

04-18-2024

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کمی کیساتھ 2395 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 506 روپے ہوگئی۔