کیویز سے ٹکرانے سے پہلے شاہینوں کو بڑا دھچکا،اعظم خان انجری کا شکار

04-18-2024

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہی اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا۔

رپورٹ  کے مطابق قومی ٹیم کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں، انہیں تکلیف گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے جبکہ کرکٹر کی نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں شرکت کا فیصلہ رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا آج شام 7 بجے مقامی وقت کے مطابق راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔