ورلڈ اکنامک فورم اجلاس: وزیراعظم 28، 29 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے

04-18-2024

(لاہورنیوز) ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف 28، 29 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ہوں گے، دورے کے دوران وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔سعودی وفد کے حالیہ دورے میں ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھایا جائے گا۔ سعودی عرب سے وزیر خارجہ گیمبیا روانہ ہوں گے، او آئی سی اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا 4 ، 5 مئی کو او آئی سی اجلاس کے لیے گیمبیا کے دورے کا امکان ہے۔