بدر شہباز وڑائچ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر

04-18-2024

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے بدر شہباز وڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے بدر شہباز کی وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ واضح رہے کہ  بدر شہباز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری اور طویل عرصے سے میڈیا ٹیم کے مرکزی رُکن بھی ہیں۔ یاد رہے کہ بدر شہباز گزشتہ 16 ماہ کی حکومت کے دوران بھی وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں۔