ثانیہ مرزا کس مزاحیہ شو میں شریک ہو رہی ہیں؟

04-18-2024

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ایک بار پھر ’دی کپل شرما شو‘ میں انٹری کی جھلک مداحوں کو دکھا دی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا ٹرینڈ ’اپریل ڈمپ‘ کا کچھ تصاویری سلسلہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا جس میں موجود پہلی تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ ثانیہ مرزا تصویر میں سرخ شرٹ زیب تن کیے، بڑی بالیاں پہنے ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑے ہوئے ہیں۔ ان کی اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایا جارہا کہ ٹینس سٹار نے گزشتہ دنوں میں کپل شرما شو کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ ثانیہ مرزا کپل شرما شو میں شرکت کررہی ہیں یا نہیں یہ تو آنے والی اقساط کے بعد ہی پتا چل سکے گا۔ واضح رہے کہ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ 30 مارچ سے نیٹ فلکس پر نشر کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا اور اہلخانہ و دوستوں کے ساتھ عید کی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔