اے این ایف کی کارروائیاں، 60 کلو منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار
04-18-2024
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے منشیات سمگلنگ کیخلاف چھ کارروائیوں میں 60 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 5 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔
اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، حکام کے مطابق راولپنڈی میں کوریئر آفس میں سعودیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 960 گرام آئس برآمدکرلی گئی ۔ ایک اور کارروائی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کی گئی جہاں کارگو آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 515 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ، ایم ٹو سرگودھا میں دو ملزمان سے 24 کلو افیون اور 30 کلو چرس برآمدکی گئی ۔ حکام کے مطابق ایک اورکارروائی ایکسپریس ہائی وے اسلام آباد پر کی گئی جہاں دو ملزمان سے 2.4 کلو چرس برآمدکی گئی جبکہ خیبر سے 1 کلو چرس برآمد کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں کینٹ سٹیشن کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس برآمدکرلی گئی ، گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔