دو روز کے دوران 271 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد
04-18-2024
(ویب ڈیسک) شہر بھر میں ڈینگی مچھروں کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث انسداد ڈینگی عملے نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں 2 روز کے دوران 271 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔لاہور میں ڈینگی لاروا کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس سے مچھروں کی افزائش سے ڈینگی کیسز میں اضافے کا سنگین خطرہ ہوسکتا ہے۔ انسداد ڈینگی پروگرام کے عملے نے شہریوں نے انسداد ڈینگی اقدامات میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔