رائے ونڈ میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

04-18-2024

(لاہور نیوز) رائے ونڈ میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو قتل کردیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق رائے ونڈ سندر روڈ کے علاقے میں اشفاق نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ آسیہ بی بی کو استری اور گلے میں چھری کے وار سے قتل کیا گیا ہے۔ مقتولہ آسیہ بی بی کی عمر 35سال تھی، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ شواہد اکٹھے کررہی ہے ۔