نہم جماعت کے سالانہ امتحان 2025 کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری

04-18-2024

(ویب ڈیسک) لاہور بورڈ نے نہم جماعت سالانہ امتحان 2025 کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا۔

لاہور بورڈ نے نہم جماعت سالانہ امتحان 2025 کیلئے رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا۔رجسٹریشن کروانے والے طلباء 2026 میں میٹرک کا امتحان دیں گے۔ تعلیمی ادارے 29 مئی تک سنگل فیس کے ساتھ رجسٹریشن جمع کرواسکیں گے۔30 مئی سے 13 جون تک لیٹ فیس 600 روپے جرمانہ کے ساتھ رجسٹریشن کی جائے گی۔ مذکورہ تاریخ کے بعد امیدواروں سے تین گناہ فیس کے ساتھ رجسٹریشن وصول کی جائے گی۔