اقرا عزیز کے دوسرے بچے کی خبروں پر یاسر حسین کا سخت ردعمل
04-18-2024
(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقراعزیز کے حمل سے متعلق خبروں پر ردعمل دیا ہے۔
اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نئی تصاویر میڈیا پر آئیں جس پر یہ خبریں گرم ہوگئیں کہ اداکارہ جلد دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔ یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے سخت بیان دیا ہے۔ اداکار نے سوشل میڈیا پیج پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہوگا تو جلد (بچہ) ہوجائے گا، ابھی نہیں ہورہا، ابھی آرام کریں۔ واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور جولائی 2021 میں اس جوڑی کے ہاں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔