مریم نواز کی سڑکوں کے اطراف ایک لاکھ درخت لگانے کی ہدایت

04-18-2024

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےسڑکوں کے اطراف ایک لاکھ پودے لگانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اجلاس کے دوران   سڑکوں کے اطراف شجر کاری کا حکم دیتے ہوئے لاہور گوجرانوالہ ایکسپریس وے کے اطراف ایک لاکھ درخت لگانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ایس ایل تھری کی جلد تکمیل کا حکم جاری کرتے ہوئے مراکز صحت کی اپ گریڈیشن ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ایک اور اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈویلپمنٹ  پلان جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام گلی محلے صاف دیکھنا چاہتی ہوں، سیوریج کا نظام بھی ٹھیک کیا جائے۔