ویمنز ون ڈے سیریز، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا میچ آج ہو گا

04-18-2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز آج سے کراچی میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آج بروز جمعرات کراچی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، پہلا ون ڈے میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہو گا۔ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کی کپتان شریک ہوئیں اور تصاویر بنوائیں، دونوں ٹیموں نے کراچی سٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی۔ قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز بہت اہم ہے، سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے کہا پاکستان ایک مشکل حریف ہے اس کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی۔