پاکستان ریلویز نے فریٹ کرایوں میں اضافہ کردیا

04-17-2024

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوے کی جانب سے فریٹ کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے مال گاڑیوں کے فریٹ کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 اپریل سے ہو گا۔ فریٹ کرایوں میں اضافے سے کاروباری حضرات سمیت عام عوام بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔