پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

04-17-2024

(لاہورنیوز) پاکستان ویمن اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز کےلیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کے شوہر علی یونس بھی کمنٹری کرتے سنائی دیں گے، پینل کے دیگر اراکین میں سلمان بٹ، کائنات امتیاز، سکندر بخت، شاہ فیصل عقیل ثمر اور حجاب زاہد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہورہا ہے۔