صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا عندیہ
04-17-2024
(لاہور نیوز) عوام کے لئے اچھی خبر آ گئی، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا عندیہ دے دیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور وزیر خوراک بلال یاسین نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کی، بلال یاسین نے کہا کہ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 500 روپے کم کی گئی، روٹی کی قیمت میں کمی بہت بڑا ریلیف ہے جس پر دو دن میں 80 فیصدعمل درآمد ہو گیا، روٹی کی قیمت میں مزید کمی کے لئے بھی اقدام کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے کہا کہ ماضی میں کسی نے روٹی سستی کرنے کا نہیں سوچا، وزیراعلیٰ کے پی ہر کام میں مریم نواز کو کاپی کر رہے ہیں، میٹرو بس منصوبے پر تنقید کرنیوالے بھی اب سستی روٹی دینے کا اعلان کر رہے ہیں۔ صوبائی وزرا عظمٰی بخاری اور بلال یاسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ روٹی کی قیمتوں میں کمی کے لئے پنجاب حکومت کے اقدام جاری رہیں گے۔