تعلیم مکمل کرنیکا عزم، انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان سعد بیگ کو فل برائٹ سکالر شپ مل گئی
04-17-2024
(لاہورنیوز) کپتان قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعد بیگ کوکھیل کیساتھ ساتھ اپنی تعلیم مکمل کرنے کیلئے فل برائٹ سکالرشپ مل گئی۔
کپتان قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعد بیگ سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی میں سافٹ ویئرانجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کاحصہ بن گئے۔اس موقع پر سعد بیگ نے کہا کہ کرکٹ کوپڑھائی کےساتھ لیکر چلنا چاہتا ہوں، انٹر میں پری انجینئرنگ لی اب سافٹ ویئرانجینئرنگ میں پڑھائی کررہا ہوں، کھیل کےساتھ پڑھائی مشکل ہوتی ہےمگراسکوساتھ لیکرچلناہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا بنیادی مقصد پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، صرف پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، پاکستان سے موقع ملے یا نہ ملے پاکستان کےعلاوہ کہیں سے کھیلنے کا نہیں سوچا۔ وائس چانسلر سرسید یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ سعد بیگ پوٹینشل کھلاڑی ہیں جو پڑہائی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، سعد بیگ کا سرسید کے ساتھ جڑنا مستقبل کے معماروں کے لئے اچھی مثال ہے۔