مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا،یوٹیلٹی سٹورز پھر گھی قیمتوں میں اضافہ

04-17-2024

(ویب ڈیسک) رمضان پیکج کی قیمت کے مقابلے میں سبسڈی والے گھی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سبسڈی والے گھی کی قیمت میں 58 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی کی نئی قیمت 393 روپے کلو ہوگئی ہے جبکہ گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی کی فی کلو قیمت 335 روپے تھی جب کہ قیمت میں اضافےکے بعد بھی ایک کلو گھی پر 70 روپے سبسڈی ہے۔