سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف انکوائری شروع

04-17-2024

(ویب ڈیسک) افواج پاکستان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیخلاف سنگین الزامات پر انکوائری شروع کر دی۔

اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی کی سربراہی ایک میجر جنرل کریں گے، پاک فوج نے خود احتسابی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ فیض حمید کیخلاف انکوائری نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر شروع کی گئی۔