پی سی بی پاکستان سپر لیگ 10 کی اچھی ونڈو نکالنے کیلئے پرامید
04-17-2024
(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کیلئے اچھی ونڈو نکالنے کیلئے پرامید ہے اور اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ جلد مشاورت کی جائے گی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کمٹمنٹس کو پورا کرنے کے ساتھ پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کیلئے ایک اچھی ونڈو نکالیں گے، پی ایس ایل پاکستان کا ایک برانڈ ہے اس کو نظر انداز کیسے کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے عہدیداران انٹرنیشنل کمٹمنٹس اور لیگ پر کام کر رہے ہیں، اس سلسلے میں تمام فرنچائزز اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ روایتی طور پر جنوری سے مارچ کے درمیان ہوتی ہے لیکن آئندہ برس جنوری، فروری میں سہ فریقی سیریز، فروری مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور پھر دورہ نیوزی لینڈ کی وجہ سے کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کی روایتی ونڈو تبدیل کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔