ماہرین کا حیرت انگیز کارنامہ،ڈھلتی عمرکیخلاف پٹھوں کو فعال رکھنے والےخلیے دریافت کرلئے

04-17-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے بڑھتی عمر کیخلاف پٹھوں کو فعال رکھنے والے دریافت کر لئے گئے ہیں۔

ماہرین کی تحقیق سے پٹھوں کے فائبر کی عمر تیزی سے بڑھنے کے متعلق جاننے اور ساتھ ہی اس بات کی نشاندہی کرنے میں بھی مدد حاصل کی جاسکے گی کہ بڑھتی عمر سے نمٹنے کے لیے پٹھے کیا طریقہ کار اختیار کرتے ہیں؟محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج سے امید ہے کہ مستقبل میں پٹھوں کی صحت اور بڑھتی عمر کے ساتھ معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تھراپی اور علاج وضع کیے جاسکیں گے۔ ماہرین  کا کہنا تھا کہ پٹھوں کی عمر بڑھنے کا مطالعہ کرنے کے لیے سائنس دانوں کی غیرجانبدارانہ، کثیر الجہتی سوچ عمر بڑھنے کے نامعلوم خلیاتی نظام اور مزید مطالعے کی جگہ کو واضح کرتی ہے۔چین، برطانیہ اور دیگر ممالک میں آبادی کی عمر بڑھ رہی ہے لیکن عمر بڑھنے کے متعلق ہمارا فہم محدود ہے۔ اس تحقیق کے بعد سائنس دانوں کے پاس اس سے متعلق تفصیلی فہم ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ پٹھے جتنا ممکن ہو سکے اتنا بہتر فعال کرنے کی کوشش کیسے کرتے ہیں؟ سائنس دانوں نے 20 سے 75 برس کے درمیان 17 افراد کے پٹھوں کے نمونوں کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں خلیوں کے نئے گروپس کے متعلق بتایا گیا جو اس بات پر روشنی ڈال سکتے ہیں کہ کچھ پٹھوں کے فائبر کی عمر دیگر کے مقابلے میں تیزی سے کیوں بڑھتی ہے؟