بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق درخواست بحالی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

04-17-2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق درخواست بحالی کی درخواست کل سماعت کے لئے مقرر ہو گئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب متفرق درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے گزشتہ روز عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی تھی۔ بشریٰ بی بی کے وکلاء نے درخواست بحالی کی متفرق درخواست دائر کی تھی۔