ضمنی الیکشن: این اے 119 پر 9 امیدوار میدان میں آ گئے
04-17-2024
(لاہور نیوز) مریم نواز شریف کی خالی کردہ این اے 119 کی نشست پر ضمنی الیکشن میں کل نو امیدوار میدان میں آ گئے، این اے 119 میں مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک، سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق سمیت نو امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔
پی پی 147 سے مسلم لیگ ن کے ملک ریاض، سنی اتحاد کونسل کے شاہ رخ جمال سمیت گیارہ امیدوار میدان میں آ گئے، پی پی 149 سے استحکام پاکستان کے شعیب صدیقی، سنی اتحاد کونسل کے ذیشان رشید سمیت چودہ امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ پی پی 158 سے سنی اتحاد کونسل کے مونس الہٰی، مسلم لیگ ن کے چودھری محمد نواز سمیت بائیس امیدوار مدمقابل آ گئے، پی پی 164 سے کل 20 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، پی پی 164 کے سنی اتحاد کونسل سے محمد یوسف، مسلم لیگ ن کے راشد منہاس سمیت دیگر امیدوار مدمقابل آ گئے۔