فیض آباد دھرنا: تحریک انصاف کا کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

04-17-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ فوری طور پر منظرِعام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ذمہ داریوں سے انحراف اور مس کنڈکٹ کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس رپورٹ کے مصدقہ مندرجات سے آگاہی قوم کا بنیادی حق ہے۔