مہنگی روٹی بیچنے والے متعدد ریسٹورنٹ سیل، بھاری جرمانے

04-17-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کا روٹی نان کی قیمتوں پر ریلیف دینے کےپروگرام پر عمل درآمد شروع،ضلعی انتظامیہ کی 2297 مقامات کی چیکنگ، 45 افراد گرفتار، 122 مقدمات درج کر لئے۔

روٹی و نان قیمتوں کی 311 خلاف ورزیوں پر 4 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد جبکہ لاہور میں مہنگی روٹی بیچنے والے بڑے معروف ریسٹورنٹ بھی سیل اور بھاری جرمانے کیے گئے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق معروف شادمانی تندور، بندو خان گلبرگ، کیپری ہوٹل، ندیم تکہ اور رضوان برگر کو سیل کیا گیا۔ علاوہ ازیں اے سی ماڈل ٹاؤن نے 15 معروف مقامات سیل جبکہ 3 گرفتاریاں کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے فوڈ سٹریٹ میں مہنگی روٹی بیچنے والے 04 افراد کو گرفتار اور 15 کو جرمانے کیے۔  واضح رہے کہ  پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت میں 4 روپے کمی کر دی ہے۔ حکومت کا اعلان ہے کہ شہر بھر میں ایک روٹی 16 روپے کی جبکہ نان 20 روپے کا ملے گا۔