قومی ٹیم کی کوچنگ ، گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات طے پاگئے

04-17-2024

(ویب سائٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچز سے معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کی تعیناتی کا باضابطہ اعلان نیوزی لینڈ سیریز کے اختتام پر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کو 2011 کا ورلڈکپ جتوانے والے گیری کرسٹن محدود اوورز جبکہ آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی ریڈ بال کے کوچز ہوں گے۔ حال ہی میں وقتی طور پر ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے اظہر محمود دونوں فارمیٹ میں اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔ نئے کوچز کا پہلا اسائنمنٹ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی جو مئی میں کھیلی جائے گی۔ کرسٹن اور گلیسپی کو نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز سے قبل ہی کوچ مقرر کیے جانے کا امکان تھا لیکن معاملات طے نہ ہونے کے سبب پی سی بی نے قومی ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں وقتی طور پر اظہر محمود کے سپرد کردی تھیں۔