شیخ رشید، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 9 مئی مقدمات، جج کی مزید سماعت سے معذرت

04-17-2024

(ویب ڈیسک) راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت کر لی۔

کیس کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری، شبلی فراز، شہریار آفریدی، زرتاج گل، راجہ بشارت، زین قریشی اور شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ معزز جج ملک اعجاز آصف کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے۔ عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 اپریل تک ملتوی کر دی، جج ملک اعجاز آصف نے اپنے خلاف ریفرنس دائر ہونے کا بتا کر مزید سماعت سے معذرت کی۔