ماہرہ خان کے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

04-17-2024

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان کے نئے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

ماہرہ خان کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں انہیں سیاہ لباس میں غضب ڈھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ تصاویر میں ماہرہ نے بنا آستین کی سیاہ چولی کیساتھ باڈی کون لہنگا زیب تن کررکھا ہے جو اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگاتا معلوم ہو رہا ہے۔ کانوں میں بندے اور انگلیوں میں نازک انگوٹھیوں کے ساتھ کھلی زلفیں اور کم سے کم میک اپ میں حسن کی ملکہ ماہرہ خان مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہی ہیں۔ تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا جبکہ مداحوں کی جانب سے ان کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔