محمد عامر نے 4 برس بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
04-17-2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 4 برس بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی۔
محمد عامر نے قومی ٹیم کی شرٹ پہن کر تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ " شروع اللہ کا نام لیکر، الحمدللہ، تقریباً 4 سال بعد"۔ یاد رہے کہ محمد عامر نے 2020 میں پی سی بی پر ناروا سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، ریٹائرمنٹ کے اعلان سے قبل انہوں نے پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے۔ بعدازاں 4 سال بعد 24 مارچ 2024 کو انہوں نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ واپس لے لی اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کرتے ہوئے پاکستان آرمی کے کاکول فٹنس کیمپ میں بھی شمولیت اختیار کی۔ فاسٹ باؤلر کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے 17 رکنی پاکستانی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔