پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر کی خواتین کرکٹ ٹیم سے ملاقات
04-17-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر کی ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ویمن کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پر سربراہ خواتین کرکٹ تانیہ ملک اور مینجمنٹ کے ارکان بھی موجود تھے، سلمان نصیر نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر مبارکباد دی۔ سربراہ ویمنزکرکٹ تانیہ ملک نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ چیمپین شپ میں 5 ویں نمبر پرموجود ہے، ہماری ٹیم کی کارکردگی دن بدن بہتری کی جانب گامزن ہے۔ سلمان نصیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویمنز کرکٹ کیلئے پہلے سے بہت زیادہ اچھے پلانز ہیں، خواتین کرکٹ کے میچز کو براڈ کاسٹ کرنے سمیت ویمنز کرکٹ کے معیار کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔