مشتاق احمد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سپن بولنگ کوچ مقرر

04-16-2024

(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کو اپنا نیا سپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ مشتاق احمد اپریل کے آخر میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹیم کی کوچنگ شروع کریں گے۔ مشتاق احمد رواں سال ستمبر میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام تک بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔ 53 سالہ مشتاق احمد اس سے قبل پاکستان، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں، بنگلہ دیش نے ورلڈکپ کی کنڈیشنز کے پیش نظر ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔