سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
04-16-2024
(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 ہزار 391 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 57 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 77 روپے ہو گئی۔