شہر میں برائلر گوشت کے نرخوں کا بحران سنگین، شہری پریشان

04-16-2024

(لاہور نیوز) لاہور میں چکن کا بحران وبال جان بن گیا۔

زندہ برائلر کا سرکاری سپلائی ریٹ 22 روپے کلو بڑھا کر 463 روپے کلو مقرر، فارمرز نے سپلائی ریٹ مزید 32 روپے کلو بڑھا کر 495 روپے کر دیا، شہر کے کئی علاقوں کی 80 فیصد سے زائد برائلر شاپس بند رہیں۔  شہریوں کا کہنا ہے غریب سے برائلر گوشت بھی چھین لیا، حکومت پولٹری مافیا پر ہاتھ کیوں نہیں ڈال رہی۔ صدر پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن طارق جاوید نے کہا ہے کہ ہم ہرگز برائلر گوشت مہنگا کرنے کا مطالبہ نہیں کر رہے، انتظامیہ چکن کے سرکاری سپلائی ریٹ پر عملدرآمد بھی بنائے، پہلے کی طرح ڈیمانڈ اینڈ سپلائی پر ریٹس کا تعین اب بھی کیا جائے۔ پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے برائلر کے دکانداروں پر واضح کیا ہے کہ وہ سپلائی نہ اٹھائیں اور کل سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے۔