جعلساز مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن، زائدالمعیاد جوس اور کولڈ ڈرنکس تلف

04-16-2024

(لاہور نیوز) جعلساز مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے 16 ہزار 800 لٹر زائدالمعیاد جوس، 12 ہزار 600 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تلف کر دیں۔

فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے لاہور میں ملتان روڈ اور مدینہ ٹاؤن میں چھاپے مارے، معروف برانڈز کے جعلی 16 ہزار 8 سو لٹر زائدالمعیاد جوس کے ڈبے اور 12 ہزار 600 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تلف کر دیں، 2 مقدمات بھی درج کر لئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کھلے رنگ، کیمیکلز اور ناقص پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی گئی تھیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عید سپیشل آپریشن میں 804 فوڈ پوائنٹس مالکان  کو 96 لاکھ 58 ہزار کے جرمانے،  11 ریسٹورنٹ بند کرا دیئے ،  9 ہزار 561 لٹر ملاوٹی دودھ، ایک لاکھ 83 ہزار 664 لٹر مضر صحت کولڈ ڈرنکس اور دیگر اشیاء تلف کرا دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے 3283 پوائنٹس کو مزید بہتری کے لئے اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے، 8 سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئے ہیں۔