کوٹ لکھپت جیل : عمر قید کاٹنے والا مجرم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

04-16-2024

(ویب ڈیسک) کوٹ لکھپت جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والا مجرم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

پولیس کے مطابق مجرم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں گھریلو جھگڑے پر 2013 میں اپنے والد کو قتل کیا تھا جس کے بعد سے مجرم کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تھا اورعمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ قیدی کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا جسے فوری طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا تاہم قیدی انتقال کرگیا جسے بعد میں کمالیہ میں سپردخاک کیا گیا۔