پنجاب حکومت کی معروف گلوکار غلام عباس کیلئے 10 لاکھ کی مالی امداد

04-16-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے گلوکار غلام عباس کے علاج کے لیے 10 لاکھ کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے معروف گلوکار غلام عباس کے گھر جا کر دس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، جس پر غلام عباس نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گلوکار غلام عباس کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی، صوبائی وزیر عمران نذیر نے مریم نواز کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گلوکار غلام عباس پاکستان کا ثقافتی اثاثہ ہیں، پنجاب حکومت ان کے علاج کے لیے بھرپور معاونت کرے گی۔