جلاؤگھیراؤ کیس : خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

04-16-2024

(ویب ڈیسک ) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے ہیں۔ اس موقع پر خدیجہ شاہ نے آئندہ ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی۔ واضح رہے کہ خدیجہ شاہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے، خدیجہ شاہ کیخلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔