محکمہ موسمیات گزشتہ دو ہفتوں سے مستقل ڈائریکٹر جنرل سے محروم

04-16-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کا محکمہ موسمیات گزشتہ دو ہفتوں سے مستقل ڈائریکٹر جنرل سے محروم ہے۔

سابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحب زاد خان کو ریٹائرہوئے 2 ہفتے سے زائدگزر چکے مگر اب تک نیا ڈائریکٹر جنرل متعین نہیں کیا جا سکا، سابق ڈائریکٹر جنرل مہر صاحب زاد خان 31 مارچ 2024 کو ریٹائر ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات میں کسی بھی شخص کو اس وقت ڈائریکٹر جنرل کے اختیارات حاصل نہیں، ڈائریکٹر جنرل کےریٹائر ہونے کی صورت میں سنیارٹی کی بنیاد پر عموماً نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا جاتا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں شدید بارشوں اور دیگر قدرتی آفات کے باوجود اہم ترین محکمہ سربراہ کے بغیر کام کر رہا ہے۔