پتنگ بازی پر پابندی کیلئےدائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب

04-16-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں  حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئے روز لوگوں کی گردنیں کٹ رہی ہیں، حکومت پتنگ بازی کی روک تھام میں ناکام ہو چکی ہے۔ درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ پتنگ بازی اور دھاتی ڈور پر مکمل پابندی عائد کی جائے،  پتنگ بازی کے حوالے سے مناسب قانون سازی کیلئے احکامات جاری کیے جائیں۔ بعدازاں عدالت نے پتنگ بازی پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔